بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سچائی سے بچنے کے لیے کیا آپ کے دفتر نے اب سائفر کو ’’گمشدہ‘‘ کردیا؟ شیریں مزاری

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ سچائی سے بچنے کے لیے کیا آپ کے دفتر نے اب سائفر کو ’’گمشدہ‘‘ کر دیا؟ ان الفاظ کو نکلنے دو جو سائفر میں استعمال ہوئے یا سا ئفر قوم کے لیے جاری کردیا جائے۔

اپنے بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ تاکہ قوم اندازہ لگا سکے کہ یہ سائفر روٹین کا ہے یا نہیں۔ سائفر وزیراعظم عمران خان پر روس جانے کا فیصلہ تنہا کرنے کا غلط الزام لگانے سے شروع ہوتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکا کے لیے یہ کیسے معمول کی بات ہے، یہ جھوٹا الزام تھا اور ریاست کے اندر سے کس نے یہ معلومات فراہم کیں؟۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سائفر جلایا نہیں ابھی چرایا ہے جو وزارت خارجہ سے مل جائے گا۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ سائفر میں دھمکی تھی، عمران خان عدم اعتماد سے بچ گئےتو امریکا اور یورپ سے الگ ہو جائیں گے اور اگر عدم اعتماد کا ووٹ کامیاب ہوا تو سب معاف کردیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سازشیوں کو تحریک عدم اعتماد کے پیش ہونے سے پہلے ہی اسکے متعلق معلومات تھیں۔ سروس چیفس سمیت تمام قومی سلامتی کمیٹی نے تسلیم کیا سائفر خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائفر معمول کے مطابق تھا تو وزیر خارجہ اور وزیراعظم سے کیوں چھپایا گیا؟۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.