بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعلیٰ دہلی پر ریلی میں بوتل پھینک دی گئی

بھارت کی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ میں دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال پر بوتل پھینک دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال پر ایک ریلی کے دوران نامعلوم شخص نے پانی کی بوتل پھینکی جو انہیں نہیں لگی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی کی جانب سے اس واقعے سے متعلق پولیس کو کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی اور نہ ہی کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اروند کیجریوال دو دن کے دورے پر گجرات آئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.