بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے، انتخابات میں 1 سال کی توسیع ہو سکتی ہے: منظور وسان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما منظوروسان نے بتایا ہے کہ سابق صدر، شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری کی طبیعت اب بہتر ہے۔

جاری کیے گئے ایک بیان میں پی پی پی کے سینئر رہنما منظوروسان نے یہ بھی کہا ہے کہ انتخابات 2023ء میں ہوں گے، جن میں 1 سال کی توسیع بھی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 27 ستمبر کو سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں کلفٹن کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی جانب سے والد کی ناساز طبیعت سے متعلق اہم ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی جانب سے والد کی ناساز طبیعت سے متعلق ٹوئٹ کیا گیا تھا۔

بختاور بھٹو نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آصف زرداری کو کورونا وائرس کی چند علامات کا سامنا ہے، ان کے پھیپھڑوں کے قریب دوبارہ پانی جمع ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ اپنی بیماری کی وجہ سے آصف زرداری سیلاب کے لیے کیے جانے والے امدادی کاموں کے دوران نظر نہیں آ رہے، مگر ان کے بچے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں سب کے پیغامات اور دعاؤں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ایک ماہ سے زائد عرصے سے علیل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.