بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی بچپن کی تصاویر میں مماثلت دیکھ کر مداح حیران

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی بچپن کی تصاویر میں مماثلت دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

ماہرینِ کرکٹ اور شائقینِ کرکٹ اکثر ہی بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ اور قیادت کا ایک دوسرے سے موازنہ کرتے ہیں، یہاں تک کہ خود یہ دونوں کھلاڑی بھی ایک دوسرے کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے اور سراہتے نظر آتے ہیں۔

البتہ، دنیائے کرکٹ میں یہ صورتحال اس لیے دیکھنے کو ملتی ہے کیونکہ  بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں ہی کرکٹ کے میدان میں اپنے اپنے ملک کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرتے ہیں۔ 

مگرحال ہی میں ایک ٹوئٹر صارف نے بابراعظم اور ویرات کوہلی کے بچپن کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر شائقینِ کرکٹ دنگ رہ گئے۔

کرکٹ کی دنیا کے ان بہترین بلے بازوں کی بچپن کی تصاویر میں حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں تقریباََ ایک جیسی شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں۔

صارف کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہے اور تصویر میں سامنے آنے والی مماثلت پر حیرانی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.