بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعید غنی کا عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

صوبائی وزیر سعید غنی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کےخلاف قانون کے تحت کارروائی ہونا چاہیے اور انہیں جیل میں ڈالنا چاہیے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں عدالت نے غلط فیصلے اور ناانصافیاں کی ہیں، ان پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے تھا  لیکن نہیں چلا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان میڈیا کا بھی لاڈلہ ہے، عمران خان نے ایک چینل کے سوا سب کو  کرائے کا ٹٹو کہا لیکن میڈیا دکھاتا رہتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.