بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوریا کمار یادیو نے محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین سوریاکمار یادیو پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ کر ان سے آگے نکل گئے۔

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سوریا کمار یادیو 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے شامل تھے۔

سوریاکمار یادیو کی جانب سے اس میچ میں کی گئی جارحانہ بیٹنگ کے بعد اس سال ان کے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں چھکوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے محمد رضوان نے سال 2021ء میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 41 چکھے لگائے تھے۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کسی بھی دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بیٹر رواں سال اب تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 732 رنز بناچکے ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں محمد رضوان پہلے اور سوریاکمار یادیو دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.