بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بل گیٹس نے بھارتی لڑکے کو مبارک باد کیوں دی؟

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے برج گیم (ٹیم کی صورت میں کھیلا جانے والا کارڈ گیم) کے چیمپئن 13 سالہ بھارتی لڑکے کو مبارک باد دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگست میں اٹلی میں ہونے والی انڈر 16 عالمی چیمپئن شپ میں انشل بھٹ نے تین میڈلز جیتے تھے جس میں سے ایک ان کو مجموعی کارکردگی پر دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بل گیٹس جن کے بارے میں تاثر ہے کہ وہ کارڈ گیم پسند کرتے ہیں، انہوں نے 13 سالہ بھارتی لڑکے کو مبارک باد دی ہے۔

بل گیٹس نے ٹوئٹر پر تقریباً دیڑھ ماہ بعد پیغام میں لکھا کہ نئے نوجوان چیمپئن کے بارے میں جان کرمزہ آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.