بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اتحادی جماعت ANP کی حکومت پر تنقید

حکومتی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی کابینہ میں اضافے کی مخالفت کر دی۔

جاری کیے گئے بیان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کے لیے ساتھ دیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مسلسل کابینہ بڑھاتی جا رہی ہے، کابینہ میں صرف 3 جماعتوں کے لوگ ہیں، اے این پی اس گناہ میں شامل نہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے…

زاہد خان کا مزید کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ سلطان راہی کی طرح صرف بڑھکیں مارتے ہیں، اسحاق ڈار کی واپسی کے بعد اب دیکھتے ہیں کیا ریلیف ملتا ہے۔

اے این پی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت 3 صوبے گورنر کے بغیر ہیں، اگر آپ سے گورنر نہیں لگ سکتے تو پھر آپ کیا کر سکتے ہیں؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.