بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابینہ اجلاس میں آڈیو لیکس تحقیقات کا معاملہ زیر غور

وزیراعظم شہباز شریف  کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں آڈیو لیکس کے معاملے  پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں آڈیو لیکس پر تحقیقات کا معاملہ زیر غور لایا گیا، آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے ٹی او آرز کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

ذرائع کے مطابق  تحقیقاتی کمیٹی میں کون کون شامل ہوگا، اس پر بھی غور  کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجود سرکاری افسران اور اہلکاروں کو باہر انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.