Browsing Category
Urdunews
افغانستان: طالبان کی کارروائی، سفارتخانوں پر حملے کرنے والا داعش کمانڈر ہلاک
طالبان نے کابل میں سفارتخانوں پر حملے کرنے والے مبینہ داعش کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔افغان حکومتی ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کے مطابق طالبان فورسز نے مقامی داعش انٹیلیجنس اور آپریشنز چیف قاری فتح کو اتوار کی رات آپریشن کرتے ہوئے ہلاک…
سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ: ڈیجیٹل مردم شماری روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں ڈیجیٹل مردم شماری روکنے کیلئے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ مذکورہ درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کا سکھر بینچ کل سماعت کرے گا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ بےگھر ہیں۔ درخواست گزار…
مریم نواز کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سکھر میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ ظہیر بابر نے مریم نواز کے خلاف درخواست دائر…
پشاور: امریکی سفیر نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے بنائے گئے اسکول کا افتتاح کردیا
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پشاور کے علاقے اکبرپورہ میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے بنائے گئے اسکول کا افتتاح کر دیا۔پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کا دورہ اور افتتاح انتہائی خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو عبوری ضمانت…
بیلاروس: حکومت مخالف کارکنوں کا ڈرون حملہ، روسی جاسوس طیارہ تباہ
دو ڈرونز نے روس کے ایک جاسوس طیارے کو بیلاروس میں قائم روسی ایئربیس پر تباہ کر دیا۔برطانوی اخبار کے مطابق روسی جاسوس طیارے کی مالیت 27 کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈ ہے۔طیارے کو بیلاروس حکومت مخالف کارکنوں نے تباہ کیا، یہ ایک اواکس بیریف اے 50 یو…
ریچھ کو آبدوز کا ذائقہ پسند نہ آیا، تصاویر بنوائیں اور چلتا بنا
27 فروری کو برفانی ریچھوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، امریکی بحریہ کے انسٹیٹیوٹ نے موقع کی مناسبت سے دلچسپ تصاویر شیئر کی۔2003 میں یو ایس ایس کنٹیکٹ نامی آبدوز جزوی طور پر برف سے اوپر ابھری تو برفانی ریچھ اس کا معائنہ کرنے پہنچ…
سپریم کورٹ اہم فیصلے کے قریب ہے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اہم فیصلے کے قریب ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسی بلڈنگ سے انصاف نکلے گا، اللّٰہ کرے ملک میں خوشی اور بہتری آئے۔انہوں نے کہا کہ سارے پاکستان…
جب آرڈر آئے گا الیکشن کرا دیں گے، محسن نقوی
پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کرانے سے نہیں بھاگ رہے، جب آرڈر آئے گا الیکشن کرا دیں گے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ عمران خان اس وقت زمان پارک میں موجود نہیں ہیں، اس لیے سیکیورٹی…
بنگلادیش میں بلیوں کی اپنے مالکان کے ساتھ خوب بن سنور کر ’کیٹ واک‘
بنگلادیش میں بلیوں نے اپنے مالکان کے ساتھ خوب بن سنور کر ’کیٹ واک‘ کی۔آنکھوں پر چشمہ، گلے میں گھنٹی اور طرح طرح کے کپڑے پہن کر اِتراتی بلیوں کو دیکھنے لوگوں کی بڑی تعداد آئی۔اس موقع پر کچھ بلیاں کھانے پینے میں مصروف رہیں تو کسی نے صرف…
عبدالستار ایدھی کی آج 95 ویں سالگرہ
انسانیت کے عظیم خدمت گار عبدالستار ایدھی کی آج 95 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر صارفین انہیں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔عبدالستار ایدھی اپنی ساری زندگی ضرورت مندوں کے لیے وقف کر کے رہتی دنیا تک انسانوں کے لیے مشعل راہ بن گئے۔انہوں…
عمران خان کب نااہل ہوں گے؟ منظور وسان نے خواب دیکھ لیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے۔ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہو…
چاہتا ہوں بابر میچ ختم کرنے والا کھلاڑی بنے، شاہد آفریدی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے میچ ختم کرنے والے کے طور پر اب تک خود کو ثابت نہیں کیا، میں چاہتا ہوں وہ میچ ختم کرنے والا بنے۔ایک نجی چینل پر پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے…
اٹلی کشتی حادثے میں 28 پاکستانیوں کی موت کی خبر غلط تھی، پاکستانی سفیر
اٹلی میں پاکستانی سفیر علی جاوید نے کہا ہے کہ کشتی میں سوار 28 پاکستانیوں کی موت سے متعلق ابتدائی معلومات غیرمصدقہ تھیں۔ایک بیان میں علی جاوید نے کہا کہ کشتی میں سوار 28 پاکستانیوں کی موت سے متعلق خبر واپس لے لی گئی تھی، کشتی میں سوار 16…
میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل نے بھوت کی تصویر شیئر کردی
میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھوت کی تصویر شیئر کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اینڈریس مینوئل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو دیگر غیرملکی ویب سائٹس پر بھی شائع کیا گیا۔میکسیکو کے صدر نے ٹوئٹر پر تصویر کے ساتھ…
مجھ پر کرپشن کا الزام ثابت ہو جائے تو پھانسی دی جائے، عثمان ڈار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ مجھ پر کرپشن کا الزام ثابت ہو جائے تو علامہ اقبال چوک میں پھانسی دی جائے۔کرپشن کے الزامات میں عثمان ڈار اینٹی نے کرپشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے…
سندھ اسمبلی میں جہیز اور شادی کے غیر ضروری اخراجات کے خاتمے کی قرارداد پیش
سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن شہزاد قریشی نے جہیز اور شادی کے غیر ضروری اخراجات کے خاتمے کی قرارداد پیش کردی۔شہزاد قریشی نے کہا کہ شادی کے موقع پر غیر ضروری اخراجات اور جہیز مالی بوجھ ہیں جس کی وجہ سے بہت سی لڑکیوں کی شادی نہیں…
ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے
ٹوئٹر کے سربراہ، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کے بعد ایلون مسک کی دولت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا، جس کے باعث…
بھارت، پٹاخوں سے بھرے رکشے میں جلتا ہوا پٹاخہ آگرا
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں پٹاخوں سے بھرے رکشے میں جلتا ہوا پٹاخہ ہی آگرا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پٹاخوں سے بھرے رکشے میں ہونے والے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔رپورٹس کےمطابق واقعے میں دو افراد زخمی…
لاہور: پی ٹی آئی کے کارکنوں اور انتظامیہ کے درمیان جھگڑا
لاہور میں عمران خان کی رہائش زمان پارک کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ زمان پارک سے سیکیورٹی بیریئرز ہٹانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور انتظامیہ میں جھگڑا ہوا۔ پی ٹی…