منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

سپریم کورٹ اہم فیصلے کے قریب ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اہم فیصلے کے قریب ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسی بلڈنگ سے انصاف نکلے گا، اللّٰہ کرے ملک میں خوشی اور بہتری آئے۔

انہوں نے کہا کہ سارے پاکستان کے فیصلے عدالتوں کے کندھوں پر آگئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں دلائل مکمل کر لیے ہیں

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک جمود کا شکار ہے، وزراء نے 65 کروڑ خرچ کیا ہے، راجن پور کے الیکشن کے بعد پی ڈی ایم نے کان پکڑ لیے ہیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ مجھے یقین ہے ملک الیکشن کی طرف جائے گا، یہ عمران خان کے بغیر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے بھی مریم بی بی نے انہیں مروایا اب بھی مروائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.