پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

لاہور: پی ٹی آئی کے کارکنوں اور انتظامیہ کے درمیان جھگڑا

لاہور میں عمران خان کی رہائش زمان پارک کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔

زمان پارک سے سیکیورٹی بیریئرز ہٹانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور انتظامیہ میں جھگڑا ہوا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے انتظامیہ کی گاڑیوں پر ڈنڈے برسا دیے۔

ضلعی انتظامیہ نے زمان پارک سے ٹینٹ اکھاڑ دیے اور پی ٹی آئی کے بینرز بھی اتار دیے۔

ضلعی انتظامیہ نے کرسیاں اٹھا کر کارپوریشن کے ٹرک میں ڈال دیں اور زمان پارک میں لگے پینا فلیکس بھی اتار دیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.