پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

بھارتی رہنما راہول گاندھی ہتک عزت مقدمےمیں مجرم قرار

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی ہتک عزت مقدمےمیں مجرم قرار دے دیئے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی عدالتی فیصلےکو آج گجرات کی عدالت میں چینلج کریں گے۔

راہول گاندھی سورت کی عدالت میں پیش ہوکر فیصلے کیخلاف اپیل دائرکریں گے۔

راہول گاندھی دوسالہ سزا پرعبوری اسٹےکی بھی استدعا کریں گے، ان  کے ساتھ پریانکا گاندھی، تین ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود ہوں گے۔

بی جے پی نے راہول گاندھی کے خود جاکر اپیل دائر کرنے کو ڈرامہ قرار دے دیا۔

وزیرقانون کے مطابق راہول گاندھی پارٹی رہنماؤں کیساتھ جاکر عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ادھر کانگریس کے مطابق  راہول گاندھی کے ساتھ پارٹی رہنماان کی اخلاقی حمایت کے لیے جارہے ہیں،جس کامقصدعدالت پر دباوڈالنا نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی عدالت نےراہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیا تھا، بھارتی پارلیمنٹ نےعدالتی فیصلےکےبعد اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قراردےدیاتھا۔

عدالت نے راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سناکےان کی 30 روزہ ضمانت منظور کرلی تھی۔

کانگریس رہنما نے2019 میں انتخابی ریلی کےدوران مودی سرنیم سےمتعلق بیان دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.