پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

کندھ کوٹ، مغویوں کی بازیابی کیلئےآپریشن، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سب انسپیکٹر شہید

کندھ کوٹ کشمور کے علاقے درانی مہر کے کچے میں مغویوں کی بازیابی کیلئے کئے گئے پولیس آپریشن کے دوران پولیس کی بکتر بند گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سب انسپیکٹر عبدالطیف میرانی شہید جبکہ ڈی ایس پی قلندر بخش سومرو سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کندھ کوٹ درانی مہر کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایس ایس پی عرفان سموں آپریشن کی سربراہی کررہے ہیں، پولیس کی بھاری نفری آپریشن میں شریک ہے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او عبداللطیف میرانی شہید ہوئے۔

کندھ کوٹ ڈاکوؤں سے مقابلے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

 کندھ کوٹ پولیس نے کچے کے مختلف علاقوں کا گھیراؤ کرکے راستے سیل کر رکھے ہیں۔ 

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق کندھ کوٹ آپریشن جاگیرانی گینگ کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

 ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ کندھکوٹ مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں اور علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے علاقے میں خوف و ہراس ہے اور عام لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.