منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل نے بھوت کی تصویر شیئر کردی

میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھوت کی تصویر شیئر کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اینڈریس مینوئل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو دیگر غیرملکی ویب سائٹس پر بھی شائع کیا گیا۔

میکسیکو کے صدر نے ٹوئٹر پر تصویر کے ساتھ لکھا کہ یہ تصویر ایک انجینئر نے 3 دن قبل کھینچی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اینڈریس مینوئل کی پوسٹ پر طرح طرح کے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.