منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

انسدادِ دہشتگردی عدالت، عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر

 اسلام آباد:کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔ 

وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست انسدادِ دہشت گردی کے جج راجہ جواد کی عدالت میں دائر کی۔عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کا لیڈر ہوں، سیاسی انتقام کے باعث مجھے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ 

درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھ پر انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا جس کا میں مرتکب نہیں ہوں۔ سابق وزیرِ اعظم نے استدعا کی ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے کیس میں ضمانت کنفرم ہونے سے پہلے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

You might also like

Comments are closed.