منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

عمران خان کب نااہل ہوں گے؟ منظور وسان نے خواب دیکھ لیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے۔

ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہو جائیں گے اور پرانے کیس بھی کھل جائیں گے، وہ جب نااہل ہوں گے اور جیل جائیں گے تب ان کے پرانے ساتھی علیحدگی اختیار کریں گے۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل جانے سے ڈر رہے ہیں اسی لیے دوسرے رہنما بھی جیل نہیں جانا چاہتے، جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

مشیر زراعت نے کہا کہ عام انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد نواز شریف ملک واپس آئیں گے، عمران خان اقتدار میں نہیں ہوں گے ان کی جگہ کوئی اور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک چلانے کے لیے سب سے پہلے خود کو گرفتاری دینی پڑتی ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی سے چھوٹے سرکاری ملازمین اور مزدور طبقہ کافی پریشان ہے، عمران خان دور میں ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چھوٹےگریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 70 فیصد بڑھائی جائیں، مزدوروں کی بھی مزدوری میں اضافہ کا اعلان کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.