منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

پاکستانی نوجوان کو سچ، جھوٹ کا فرق سمجھنا ہوگا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں جھوٹ، سچ کا فرق سمجھنا ہوگا۔

مریم نواز نے ان خیالات کا اظہار ن لیگ ساہیوال کی یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ اجلاس کے دوران کیا۔

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں سچ اور جھوٹ کا فرق سمجھنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دیے، پارٹی نے نوجوانوں کے ہاتھ میں کتاب اور لیپ ٹاپ دیے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت ہی پاکستان کی ترقی کی کلید ہے، ن لیگ نے ہمیشہ نوجوانوں کو روزگار، کاروبار اور تعلیم کے مواقع دیے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے بلاتفریق سب سے ٹول ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے نوجوانوں کےلیے یوتھ پروگرام شروع کیا، وزیراعظم شہباز شریف اس پروگرام کو مزید وسیع کرچکے ہیں، نوجوانوں کو تمام شعبوں میں آگے لائیں گے۔

دوران اجلاس یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا کے تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا گیا اور ونگ کو وسعت دینے پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر مریم نواز کو پارٹی عہدیداروں نے یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا کو مزید بہتر بنانے سے متعلق تجاویز دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.