منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

بھارت، پٹاخوں سے بھرے رکشے میں جلتا ہوا پٹاخہ آگرا

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں پٹاخوں سے بھرے رکشے میں جلتا ہوا پٹاخہ ہی آگرا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹاخوں سے بھرے رکشے میں ہونے والے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

رپورٹس کےمطابق واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے اسپتال منتقل کیا تاہم علاج کے دوران ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

بھارتی پولیس کے مطابق واقعے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.