منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

ٹوئٹر کے سربراہ، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کے بعد ایلون مسک کی دولت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا، جس کے باعث گزشتہ 2 ماہ سے زائد عرصہ امیر ترین شخصیات کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہنے والے ایلون مسک ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگئے۔

اس سے قبل ایلون مسک کی جگہ فرانسیسی لگژری برانڈ لوئس ووٹن کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز مارکیٹ بند ہونے تک ایلون مسک کی مجموعی دولت کی مالیت تقریباً 187.1 بلین ڈالرز تھی جب کہ برنارڈ آرنلٹ 185.3 بلین ڈالرز کے مالک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے اسٹاک میں جنوری میں 70 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا، جبکہ پیر کو یہ 207.63 ڈالرز پر بند ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.