جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بھارت میں مسلسل دوسرے روز ڈھائی لاکھ سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ

بھارت میں مسلسل دوسرے روز بھی 2 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نئی دلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 1501 افراد کا انتقال ہوا۔ جبکہ  12 روز میں مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ …

قومی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کلیئر، ہرارے میں ٹریننگ کل سے شروع

پاکستان ٹیم کل سے ہرارے میں ٹریننگ کا آغاز کر رہی ہے، قومی ٹیم کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کلیئر آگئے ہیں۔ٹیم پاکستان نے ساؤتھ افریقا کے کامیاب دورے کے بعد اب زمبابوے میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔کورونا وائرس کا ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد کل سے گرین…

ایران میں 5 اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ

ایران کے صوبے بوشہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث ساحلی شہر بندر گنا میں لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے اور اس دوران 5 افراد زخمی ہوئے۔…

ریڈ لسٹ ممالک سے مسافروں کو برطانیہ آمد پر مشکلات

ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے مسافروں کو برطانیہ آمد پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستانی مسافر عبداللّٰہ عنایت کا کہنا ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر انھیں 5 گھنٹے سے زائد انتظار کروایا گیا۔ مسافروں کو  ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں قرنطینہ کے…

کمشنر کراچی کی منافع خوروں کیخلاف کارروائی، جرمانے عائد

کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کی جانب سے مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرکے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق کریانہ، دودھ، پولٹری، فروٹس، گوشت اور دیگر اشیاء کی مہنگائی پر کارروائی کی گئی ہے۔گزشتہ…

ضمانت نہ ہونے پر اب یہ رو رہے ہیں، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نون لیگی رہنماؤں نے جھوٹ بولا، عدالت کے فیصلے سے پہلے ہی درخواست ضمانت منظور کیے جانے کا شور کر دیا، شہباز شریف کی ضمانت نہ ہونے پر اب یہ لوگ رو رہے ہیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم…

عمران خان بتائیں اسد عمر پر یقین کریں یا شوکت ترین پر؟ محمد زبیر

مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے سوال کیا ہے کہ کیا وزیرِ اعظم عمران خان بتائیں گے کہ ہمیں اسد عمر اور شوکت ترین میں سے کس پر یقین کرنا چاہیئے؟محمد زبیر کا کہنا…

کراچی:ریٹ لسٹ پر عمل درآمد یقینی بنایا ہوا ہے، بازار انتظامیہ

کراچی میں اتوار بازار انتظامیہ کا کہنا ہے ریٹ لسٹ پر عمل درآمد یقینی بنایا ہوا ہے، بازار میں آلو 35 روپے کلو ، بڑی پیاز اور ٹماٹر 24 روپے کلو میں فروخت کیے جارہے ہیں۔مارکیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پھول گوبھی 42 روپے کلو، مٹر 62…

ملتان :گودام سے ساڑھے 3 کروڑ روپے مالیت کی چینی برآمد

ملتان میں چینی کے گودام پر چھاپہ مار کر ساڑھے 3 کروڑ روپے مالیت کی ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کر لی گئی، گودام کو سیل کر دیا گیا ۔ملتان میں اسپیشل برانچ انٹیلی جنس ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے سورج کنڈ روڈ پر واقع 1 چینی کے گودام پر چھاپہ مار…

مظفر گڑھ: پیرنی کے دیوار پر پٹخنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق

جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں پیرنی کے مبینہ تشدد سے 3 سال کی بچی جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق پیرنی کے ہاتھوں بچی کی مبینہ موت پر اس کے والد نے ایف آئی آر درج کر ادی ہے۔پنجاب کے شہر شیخوپورہ کی آبادی لدھے کی میں…

ہماری بھارت سے سفارتکاری پر الزام تراشی کی گئی: احسن اقبال

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری بھارت کے ساتھ سفارت کاری پر الزام تراشی کی گئی۔مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ میرے مقدمے کی سماعت لائیو کی جائے۔نارووال میں اپنے ڈیرہ پرمیڈیا…

ڈاکٹر ہائی رسک میں کام کر رہے ہیں، ڈاکٹر قیصر سجاد

سیکرٹری جنرل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا ڈاکٹر ہائی رسک میں کام کر رہے ہیں، ویکسی نیشن کیلئے ڈاکٹروں کی رجسٹریشن روکنا ناانصافی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر…

پی ٹی آئی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں سینیٹ نشست پر شکست، ضمنی انتخابات میں مسلسل ہار کے بعد وفاقی کابینہ میں…

سندھ نے 1لاکھ 20ہزار ٹن گندم کی خریداری کرلی، اسماعیل راہو

صوبائی وزیر برائے زراعت محمد اسماعیل راہو کا باردانہ کی خریداری سے متعلق کہنا ہے کہ اب تک سندھ میں ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم کی خریداری بھی کی جاچکی ہے۔اسماعیل راہو کی جانب سے  جیو نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر، ڈی ایف سی بدین…

سلیم صافی کی والدہ کی نمازِ جنازہ رشکئی میں ادا

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ کے میزبان سلیم صافی کی والدہ کی نماز جنازہ  خیبر پختون خوا کے علاقے رشکئی بازار کی مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کر دی گئی۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ کے میزبان اور سینئر صحافی سلیم صافی کی والدہ انتقال کرگئیں۔سلیم صافی…

پشاور:کنٹینر سے 1 لاکھ 3ہزار لیٹر غیر معیاری خوردنی تیل برآمد

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے رنگ روڈ پشاور میں کارروائی کے دوران ایک کنٹینر سے 1 لاکھ 3 ہزار لیٹر غیر معیاری خوردنی تیل برآمد کرلیا۔پشاور میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کے مطابق خوردنی تیل کو مقامی بیکریز، چپس فیکٹریز اور ہوٹلز کو…

شہباز شریف کی ضمانت کے بعد اختلافی نوٹ حیران کن ہے: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎شہباز شریف کی ضمانت کی منظوری کے 4 دن بعد اختلافی نوٹ حیران کن ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کی ’’پارلیمنٹ پہ لعنت، پورا ملک بند کروں گا‘‘ کی آوازیں اب بھی گونج رہی ہیں۔جاری…

کوئٹہ:حکومتی سستا بازار میں اسٹالز نہ ہونے کے برابر

کوئٹہ میں سستے بازار کے نام پر صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی خانہ پری، شہر میں رمضان کے پانچویں روز سستا بازار تو لگ گیا مگر وہاں اسٹالز نہ ہونے کے برابر ہیں۔کوئٹہ شہر میں سستا بازار وسطی علاقے باچا خان چوک کے قریب لگایا گیا ہے، سستے…

پشاور: کورونا کے باعث آج کاروبار بند

پشاور میں آج اتوار کو کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر حکومتی فیصلے کے مطابق آج کاروباری مراکز بند ہیں۔معروف برطانوی سائنسدان ڈینی آلٹمین نے کہا ہے کہ بھارت کو فوری طور پر ریڈ لسٹ میں ڈال دیا…

رائیونڈ میں ہوائی فائرنگ کرنے پر 4 افراد گرفتار

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں سڑک کنارے کھڑے ہوکر ہوائی فائرنگ کرنے پر 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عامر، حماد، عامر اور سرور شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جس میں 1 کلاشنکوف،1…