بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عوام کی جان نہ لیں، عمران نیازی استعفیٰ دیں: شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی جان لینے کے بجائے عمران نیازی استعفیٰ دیں، ان کے استعفے سے ملک و قوم کو ریلیف مل سکتا ہے۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 14 فیصد اضافے کے بعد پیٹرول کی مہنگائی کا بم منی بجٹ کا تسلسل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ منی بجٹ پر منی بجٹ موجودہ حکومت کی معاشی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایسے شخص کو وزارتِ عظمیٰ سے چمٹے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ احتساب شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ لندن میں بنایا ہی نہیں گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرول کی فی لٹر قیمت 10 روپے سے زائد بڑھانا مظلوم عوام کی بد دعائیں لینا ہے، 1 لیٹر پٹرول کی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہو گئی، عوام کیسے زندہ رہیں گے؟ غریب آدمی مر گیا، وہ کہاں جائے؟

انہوں نے سوال کیا کہ غریب اپنے گھر کا نظام کیسے چلائے؟ بچوں کو روٹی کیسے کھلائے؟ 20 ہزار روپے تنخواہ والے کا 10 ہزار روپے کا بجلی کا بل آ رہا ہے، یہ اچھے دن لائے ہیں؟

صدر نون لیگ شہباز شریف نے سوال کیا ہے کہ 10 ہزار روپے کی تنخواہ پانے والا کیا کھائے گا؟ کرایہ کیسے دے گا؟ زندہ کیسے رہے گا؟

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران اس وقت صورتِ حال دلچسپ ہو گئی جب عدالت میں نیب کے گواہ پر جرح کے دوران شہباز شریف کے وکیل امجدپرویز نے کہا کہ شہباز شریف تو بہت اچھے میزبان بھی ہیں،ان سے جیل میں ملنے جائیں تو یہ کھانا کھائے بغیر واپس نہیں آنے دیتے، جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ آپ مجھے دعوت تو نہیں دے رہے؟ ان ریمارکس پر عدالت قہقہوں سے گونج اٹھی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے، عمران نیازی کہتے ہیں کہ قوم کو مہنگائی بڑھنے کی وجہ سمجھ نہیں آتی؟

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ مہنگائی بڑھنے اور معیشت کی تباہی کی بنیادی وجہ عمران نیازی ہیں، یہ بات قوم کو سمجھ آ چکی ہے۔

میاں شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم کو 46 روپے لیٹر پیٹرول دینے کا وعدہ کر کے اس کی قیمت 137 روپے لیٹر سے زیادہ کر دی، یہ تھی آپ کی صداقت؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.