mature hookup app hookup que significa st louis hookups reddit free hookup sites usa what is the best gay hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شوکت ترین کے وزیرِ خزانہ رہنے کا آج آخری دن

شوکت ترین کے وفاقی وزیرِ خزانہ کے عہدے پر رہنے کا آج آخری روز ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ خزانہ کے طور پر اس مدت میں مزید توسیع نہیں ہو سکتی، شوکت ترین کو بطور وزیرِ خزانہ آج ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبر پارلیمنٹ بنے بغیر 60 دن تک وزیر رہاجا سکتا ہے، اس مدت میں مزید توسیع نہیں ہوسکتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کو آج ہی کرنا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ شوکت ترین کو مشیر بنانے اور بطور وزیرِ خزانہ ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق کابینہ ڈویژن نے دونوں نوٹیفکیشنز تیار کر رکھے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے ہدایت کے بعد اس ضمن میں حتمی فیصلہ ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.