best place for discreet hookups married whisper hookup connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup knoxville hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، مرتضیٰ وہاب اور سعید غنی کا حکومت پر طنز

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر…

وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں بتائیں، انہوں نے لکھا کہ پیٹرول 10.49 روپے مہنگا ہوکر 137.79 فی لیٹر ہوگیا، ڈیزل 12.44 روپے مہنگا 134.48 فی لیٹر ہوگیا، مٹی کا تیل 10.95 روپے مہنگا 110.26 فی لیٹر ہوگیا۔

انہوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پوچھے تو کہنا  ’خان آیا تھا‘، جس کا زریں قول ہے کہ ’سکون تو قبر میں ملے گا۔‘

دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ’روک سکو تو روک لو مہنگائی آئی رے، یہ پی ٹی آئی ہے۔‘

خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب نے معاون خصوصی زلفی بخاری کو بلاول بھٹو کی تقریر کو گھٹیا اور کم ظرفی سے بھرپور کہنے پر ردعمل دے دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 49 پیسے بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 137روپے79 پیسے ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.