بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قندھار خود کش دھماکا: امریکی محکمۂ خارجہ کی مذمت

امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے افغانستان کے شہر قندھار میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں امریکی محکمۂ خارجہ نے قندھار دھماکے میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

افغانستان کے شہر قندھار میں بم دھماکا ہوا ہے، افغان میڈیا کا کہناہے کہ اس بم دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہو گئے۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 1 ماہ کے دوران کیا گیا یہ تیسرا حملہ ہے، افغان عوام کو عقیدے کے مطابق امن و تحفظ کے ساتھ رہنے کا حق ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے شہر قندھار میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے میں ہلاکتیں 47 ہو گئی ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق قندھار میں ہونے والے خود کش دھماکے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی ہے۔

افغانستان کے شہر قندھار میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی۔

اس حوالے سے داعش کا کہنا ہے کہ 2 خود کش حملہ آوروں نے مسجد کے گارڈز پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

قندھار میں ہونے والے خودکش دھماکے کی اقوامِ متحدہ سمیت عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.