hookup hotshot mature connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup coyote hookup gay hookup places in gloucester county nj hookup Wurtsboro NY

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا کچھ پتہ نہیں، آج گئی کہ کل گئی: مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کا کچھ پتہ نہیں، آج گئی کہ کل گئی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ آج فیصل آباد میں فیصلہ کن جلسہ ہو گا۔

وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیرِ اعظم عمران خان پر برس پڑیں، کہا کہ ہر کسی کے پاس اے ٹی ایم اور کچن چلانے والے دوست نہیں ہوتے، ہر کوئی وزیرِ اعظم کی طرح بنی گالہ میں نہیں رہتا اور سب کے پاس سرکاری گاڑیاں نہیں ہوتیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فلیڈ ریفرنس میں مریم نواز کی جانب سے درخواست دائر کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت مانگنے کی استدعا منظور کرلی، مریم نواز کا عدالت میں کہنا تھا کہ میرے خلاف مقدمہ انتقام پر مبنی ہے، ایون فیلڈ ریفرنس میں تمام سوالات کا جواب دیئے بغیر اپیل آگے نہیں بڑھنی چاہیے، میرٹ پر کیس سننےسے پہلے ایک درخواست دینا چاہتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ 22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ ملک کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا۔

نائب صدر نون لیگ نے کہا کہ حکومت بے حس اور نالائق ہے، نون لیگ اور پی ڈی ایم شاید ابھی لانگ مارچ کی تیاری نہیں کر رہیں لیکن حکومت نے اپنے خلاف لانگ مارچ کی تیاری کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے، لوگ بجلی کے بل کہاں سے ادا کریں؟ حکومت نے جتنی تکلیف عوام کو دی ہے اس کا ازالہ نہیں ہو سکتا۔

مسلم لیگ نون کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے دائر کی گئی درخواست میں سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات کی روشنی میں بریت کی استدعا کر دی۔

نون لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ ہر پارٹی میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں، ہر قسم کی رائے اور سوچ ہوتی ہے، پارٹی میں جو لوگ ڈر رہے تھے، اب ان کا ڈر بھی ختم ہو گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بے حس حکومت سے تو ڈرامہ بھی نہیں ہو رہا، اس حکومت کا 9 سال کا پلان ناکام ہو چکا ہے، یہ 2023ء کے بعد کا بھی پلان بنا کر بیٹھے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.