بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رمیز راجہ کی IPL کا فائنل دیکھنے سے معذرت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل میچ دیکھنے سے معذرت کرلی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی تھی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بائیوسیکیور ببل کی سختیوں کی جھلکی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج رات دبئی سے واپس پاکستان آنا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی سارو گنگولی سے  ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں  غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی۔

فاسٹ بولر محمد عامر بھی دبئی روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات سارو گنگولی نے رمیز راجہ کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل دیکھنے کی دعوت بھی دی تھی جس پر رمیز راجہ نے معذرت کرلی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.