جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10فیصد ہوگئی

ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار برقرار ہیں، دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد ہوگئی۔اسلام آباد میں کورونا شرح میں اضافے کے بعد محکمہ صحت نے شہر میں سخت پابندیاں لگانے کی تجویز دے دی۔چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک…

چیئرمین کورونا ٹاسک فورس لیڈی ریڈنگ اسپتال نے احتجاجاً استعفی دے دیا

چیئرمین کورونا ٹاسک فورس لیڈی ریڈنگ اسپتال نے احتجاجاً عہدے سے استعفی دے دیا، ڈاکٹر یاسین نے اپنا استعفی میڈیکل ڈائریکٹر ایل آر ایچ کو بھیج دیا، ڈاکٹر یاسین نے بحیثیت ایچ او ڈی میڈیسن بھی استعفیٰ دے دیا۔ڈاکٹر یاسین خان کا کہنا ہے کہ میں…

لاہور: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد سے زائد

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد سے زائد ہوگی۔پنجاب کے دیگر شہروں میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فیصل آباد میں شرح 16 فیصد ہوچکی ہے۔صوبے میں کورونا کیسز کی…

خیبر پختونخوا: کورونا مریضوں میں اضافہ، آکسیجن کا استعمال بڑھ گیا

خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث ڈیڑھ ہفتے میں خیبرپختونخوا کے 8 بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا استعمال 83 فیصد بڑھ گیا۔رپورٹ کے مطابق 8 بڑے اسپتالوں میں آکیسجن کا یومیہ استعمال 40 ہزار لیٹر…

وزیراعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات سے اداروں پر دباؤ بڑھےگا، علی امین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان  کی جہانگیر ترین سے ملاقات سے اداروں پر دباؤ بڑھے گا، وزیراعظم اور جہانگیر ترین کی ملاقات سے سافٹ کارنر کا تاثر جائے گا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے…

زمبابوے سے شکست، بابر اعظم مایوس ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم زمبابوے کے خلاف شکست پر مایوس ہوگئے۔زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی20 میں 19 رنز سے شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہرارے کی وکٹ پر…

سندھ اسمبلی: چلڈرن پروٹیکشن اتھارٹی ترمیمی ایکٹ منظور کرلیا گیا

سندھ اسمبلی نے چلڈرن پروٹیکشن اتھارٹی ترمیمی ایکٹ2021 منظور کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر برائے قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ بتاتے ہوئے میں خوشی محسوس کررہا ہوں کہ سندھ اسمبلی نے چلڈرن پروٹیکشن اتھارٹی ترمیمی…

چوہدری پرویز الہٰی اور علامہ طاہر اشرفی کی ملاقات

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے ملاقات کی ہے۔دوران گفتگو پرویز الہٰی نے طاہر اشرفی پر واضح کیا کہ نصاب پر اقلیتی کمیشن کی سفارشات ٹھیک نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نصاب…

نائن زیرو آپریشن کیسز کا تحریری فیصلہ جاری

 انسداد دہشت گردی کی  عدالت نے نائن زیرو آپریشن کیسز کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، نائن زیرو آپریشن کیسز کا تحریری فیصلہ 57 صفحات پر مشتمل ہے۔تحریری فیصلے کے مطابق  برآمد ہتھیاروں کے بیشتر لائسنس ایکسپائر ہوچکے تھے، ایکسپائر اسلحے کی…

کراچی: ہوٹلوں نے کورونا ضوابط کی دھجیاں اڑادیں

کہاں ہے ماسک؟ کیسا فاصلہ اور کیس احتیاط؟ کراچی کے ہوٹلوں نے کورونا ضوابط کی دھجیاں اڑا دیں۔کراچی کے ریسٹورنٹس کے باہر ہجوم نے کورونا ضوابط (ایس او پیز) کو قرنطینہ میں بھیج دیا ہے۔حکومت اور انتظامیہ کس ادارے سے ایس او پیز پر عمل کرائے گی؟…

اگر قرارداد پہلے پیش کردیتے تو قتل و غارت نہ ہوتی، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں اگر قرارداد پہلے پیش کردیتے تو قتل و غارت نہ ہوتی، قومی اسمبلی کا ہر رکن کارروائی میں حصہ لینا چاہ رہا ہے، حکومت ایوان کو بے خبر رکھ کر قرارداد پاس کروانا چاہتی ہے۔ …

سی اے اے نے فضائی سفر سے متعلق نئے احکامات جاری کر دیے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے فضائی سفر سے متعلق نئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔نئے احکامات کے تحت سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والی بین الاقوامی پروازوں اور…

شیری رحمٰن کی ایچ ای سی سے متعلق صدارتی آرڈیننس کیخلاف قرار داد سینیٹ میں جمع

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروادی۔میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمٰن نے اس حوالے سے استفسار کیا کہ پارلیمنٹ میں ایچ ای سی کے متعلق صدارتی…

گورنر ہاؤس مری کو ایک فیملی نے اپنی ملکیت ہی بنالیا تھا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گورنر ہاؤس مری کو ایک فیملی نے اپنی ملکیت ہی بنالیا تھا۔مری کوہسار یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اس فیملی نے گورنر ہاؤس مری کو اپنا گھر سمجھ لیا تھا، اس کی خوبصورتی پر 83 کروڑ…

افغانستان میں بے امنی کی بھاری قیمت افغانوں کے بعد پاکستان نے چکائی ہے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بے امنی کی بھاری قیمت افغانوں کے بعد پاکستان نے چکائی ہے، ایک پرامن افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے۔استنبول میں ترک اور افغان وزرائے خارجہ  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود…

عمران صاحب جھوٹے الزامات اور آپکا جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوگیا، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب جھوٹے الزامات اور آپ کا جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوگیا، عمران خان صاحب بس بس بس غریب اور کمزور کا پیٹ جھوٹ اور وعدوں سے نہیں بھرتا۔مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر…

سائنو ویک ویکسین سے متعلق حکومتی گائیڈ لائنز

وزرات قومی صحت نے سائنو ویک ویکسین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں ۔وزارت قومی صحت نے ہدایت کی کہ گزشتہ روز چین سے درآمد کی گئی سائنو ویک ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاکستان نے گزشتہ روز سائنو ویکس…

قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل

 کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کر دی گئیں، جبکہ  قومی اسمبلی دفاتر  کو 26 اپریل سے  30 اپریل تک 5 دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملازمین کو 26 اپریل…

موجودہ کورونا بحران کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، راہول گاندھی

بھارت میں کورونا وائرس کی ابتر صورتحال پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے آکسیجن کی قلت اور آئی سی یو بیڈز کی کمی کے موجودہ بحران کا ذمہ دار مودی حکومت کو قرار دے دیا۔کورونا کے بحران کے حوالے سے راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر مودی حکومت پر…

پنجاب کے صوبائی وزیر کی’ارتھ آور‘ کی نئی تعریف، ماہرین حیران

ارتھ آور کی نئی تعریف سامنے آگئی، جس پر ماہرین بھی حیران رہ گئے۔ پنجاب کے صوبائی وزیر برائے کالونیز اینڈ کلچر خیال احمد کسترو نے ’ارتھ آور‘ کی نئی تعریف سنا دی۔خیال احمد کسترو نے فیصل آباد میں ارتھ ڈے کی تقریب میں شرکت کی اور ارتھ…