ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

چوہدری پرویز الہٰی اور علامہ طاہر اشرفی کی ملاقات

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے ملاقات کی ہے۔

دوران گفتگو پرویز الہٰی نے طاہر اشرفی پر واضح کیا کہ نصاب پر اقلیتی کمیشن کی سفارشات ٹھیک نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نصاب تعلیم سے اسلامی تعلیمات اور تاریخ نکالنے کی اقلیتی کمیشن کی سفارشات نہایت نامناسب ہیں۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت اسلام، آئین اور ریاست پاکستان کی ذمے داری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک کی اکثریت کے حقوق کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.