ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

کراچی میں بجلی کا بریک ڈاؤن، کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل

کراچی میں ایک اور بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کراچی میں ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے کراچی کے مختلف علاقوں کوبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے 25 گرڈاسٹیشن متاثر ہوگئے۔

بجلی کے بریک ڈاؤن سے نیوکراچی، گلشن اقبال، بفرزون، شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، ایف بی ایریا اور نارتھ ناظم آبادمیں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ گلستان جوہر، منظورکالونی، پی ای سی ایچ ایس، گلستان جوہر میں بھی بجلی کی فراہمی بند ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق این کے آئی بلدیہ 1 اور 2 میں ٹرپنگ کی وجہ سے بجلی متاثر ہے، این ٹی ڈی سی اورکراچی الیکٹرک کے اہلکار بجلی بحالی میں مصروف ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ٹرپنگ کی وجوہات بھی انوسٹی گیٹ کی جارہی ہے۔

You might also like

Comments are closed.