بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چمن میں دھماکا، 6 جاں بحق، جے یو آئی نظریاتی کے نائب امیر شدید زخمی

بلوچستان کے ضلع چمن میں دھماکا ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی بھی شامل ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق چمن کے وغرہ چوک کے قریب واقع مرغی بازار میں اس وقت دھماکا ہوا جب مولانا عبدالقادر لونی اپنے قافلے کے ہمراہ وہاں سے گزر رہے تھے۔

مولانا عبدالقادر لونی دھماکے میں شدید زخمی ہوئے، انہیں دیگر زخمیوں کے ہمراہ فوری قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔

You might also like

Comments are closed.