جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کےلیے ریلیاں اور مظاہرے

ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئيں اور مظاہرے کیے گئے، کراچی میں عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔

مختلف تنظیموں اور سول سوسائٹی کے تحت نکلنے والی ریلیاں مختلف علاقوں سے شروع ہوکر پریس کلب پر جمع ہوگئيں۔

 پشاور میں جے یو آئی ف کے تحت احتجاجی مظاہرے میں عوام نے بھر پور شرکت کی۔

 لاہور میں بھی تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور مختلف اداروں کے تحت الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں، سوات میں ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گيا۔

 فیصل آباد، ملتان، رحیم یار خان، بہاول پور، خیبر، بنوں، چار سدہ، نصیر آباد، مٹیاری میں بھی عوامی ریلیاں نکالی گئيں۔

لال حویلی میں عوامی اجتماع ہوا، آزاد کشمیر میں بھی فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گيا جس میں وزیرا‏عظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر اور ان کی کابینہ نے بھی شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.