ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پی ڈی ایم میں ہیں یا نہیں، ہم اپوزیشن کریں گے، یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی  کے رہنما و سابق وزیر اعظم  یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم عوام کے حقوق کے لیے بنائی گئی تھی، ہم پی ڈی ایم میں ہیں یا نہیں ہم اپوزیشن کریں گے۔

چار سدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن، بے روزگاری کے مسائل ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر مشاورت کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ پی ٹی آئی کا اندرونی مسئلہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.