بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سی اے اے نے فضائی سفر سے متعلق نئے احکامات جاری کر دیے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے فضائی سفر سے متعلق نئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

نئے احکامات کے تحت سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والی بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں سے متعلق ایس او پیز کی 30 اپریل تک توسیع کردی۔

 سی اے اے کا کہنا ہے کہ کیٹیگری ’سی‘ ممالک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بھارت سمیت 23 ممالک کو کیٹیگری ’سی‘ میں شامل کیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ  کیٹیگری ’بی‘ میں شامل ملکوں سے آنے والوں کا 72 گھنٹے قبل کورونا وائرس کا  ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا۔

 سی اے اے کا کہنا ہے کہ  آسٹریلیا، چین، سعودی عرب سمیت 20 ملکوں کو کیٹیگری ’اے‘ میں شامل کیا گیا ہے،  کیٹیگری ’اے‘ ملک کے مسافر کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.