بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سائنو ویک ویکسین سے متعلق حکومتی گائیڈ لائنز

وزرات قومی صحت نے سائنو ویک ویکسین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں ۔

وزارت قومی صحت نے ہدایت کی کہ گزشتہ روز چین سے درآمد کی گئی سائنو ویک ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان نے گزشتہ روز سائنو ویکس ویکسین 5 لاکھ ڈوز چین سے حکومتی سطح پر درآمد کی ہے۔

وزارت قومی صحت نے کہا کہ سائنو ویک ویکسین کی دو خوراکیں لگائی جائیں، پہلی کے بعد دوسری خوراک 28 دن بعد لگائی جائے۔

ہدایات میں کہا گیا کہ ویکسین 18 سال سے کم عمر افراد اور بچوں کو نہ لگائی جائے جبکہ بخار ہونے کی صورت میں بھی ویکسین لگانے سے اجتناب کیا جائے۔

وزارت قومی صحت نے کہا کہ ایسے افراد جن کو کورونا ویکسین یا کسی بھی قسم کی ویکسین سے الرجی ہو، نہ لگائیں۔ شدید دائمی امراض کے شکار افراد کو ویکسین نہ لگائی جائے۔

ہدایات میں کہا گیا کہ حاملہ خواتین کو ویکسین لگانے میں احتیاط کی جائے، اس پر کم تجربات کئے گئے ہیں، نکسیر مسائل کا شکار افراد کو ویکسین لگنے سے خون نکل سکتا ہے۔

وزارت قومی صحت نے مزید کہا کہ شوگر کنٹرول نہ ہونے، مرگی کے مریضوں میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے، ویکسین کی شیلف لائف 12 ماہ ہے۔

ہدایات نے کہا گیا کہ ویکسین کو 2 سے 8 سینٹی گریڈ تک اسٹور کیا جائے، ویکسین کو فریز نہ کیا جائے، روشنی سے بچایا جائے۔

وزارت قومی صحت نے یہ بھی کہا کہ ویکسین کے لیے روم ٹمپریچر 25 سینٹی گریڈ سے زیادہ نہ ہو، سائینو ویک ویکسین بازوں کے اوپر حصے میں پٹھوں پر لگائی جائے، ویکسین کو شریانوں میں کسی صورت نہ لگایا جائے۔

این سی او سی کے مطابق ایک دن میں مزید 33 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.