بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10فیصد ہوگئی

ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار برقرار ہیں، دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد ہوگئی۔

اسلام آباد میں کورونا شرح میں اضافے کے بعد محکمہ صحت نے شہر میں سخت پابندیاں لگانے کی تجویز دے دی۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 144 اموات ہوگئیں، جبکہ 5 ہزار 870 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا کیس مثبت آنے کی شرح تقریباً11 فیصد ہوگئی ہے، یکم اپریل سے اب تک ملک میں کورونا سے 2 ہزار 411 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کورونا کے مریضوں کے لیے مختص گجرانوالہ کے 88 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض زیر علاج، ملتان 85، لاہور 82 اور مردان کے 65 فیصد وینٹی لیٹرز زیراستعمال ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.