بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل

 کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کر دی گئیں، جبکہ  قومی اسمبلی دفاتر  کو 26 اپریل سے  30 اپریل تک 5 دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملازمین کو 26 اپریل سے 30 اپریل تک گھر سے کام جاری رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے، ضرورت پڑنے پر ملازم کو ایک گھنٹے کے نوٹس پر آفس بلا یا جا سکتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ سیکریٹریٹ کےدفاتر 26 اپریل سے 30 اپریل تک بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق  ملازمین کو اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی، 3 مئی سے انچارج محدود اسٹاف کو ضرورت پڑنے پر آفس بلائیں گے، ان شعبہ جات میں شعبہ انتظامیہ، کمیٹی ونگ، قانون سازی اور خصوصی اقدامات شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.