بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ابوظہبی نے ویکسین نہ لگوانے والوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں

متحدہ عرب امارات میں کوروناکیسز رپورٹ ہونے پر ریاست ابوظہبی نے ویکسین نہ لگوانے والوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔

ابوظہبی نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر تجارتی مراکز، ریستوران، کیفے اور دیگر عوامی مقامات پر داخلے پر پابندی عائد کردی۔

پابندیاں پارکس، ہوٹلوں ،جم ، ساحل سمندر، سوئمنگ پولز، تفریحی مراکز، سینما اور عجائب گھروں میں داخلے پر بھی عائد ہوں گی۔

حکام کے مطابق ان جگہوں پر داخلے کی اجازت صرف ان افراد کو ہوگی جنہوں نے ویکسین لگوائی ہو یا ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہو۔

ان تمام مقامات پر جانے والوں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ انہوں نے کورونا ایپ کے ذریعے ویکسینیشن کروا لی ہے یا حال ہی میں انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا ہے جو منفی آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.