بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 47 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 47 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 576 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 47 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1 ہزار 303 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار 737 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار 618 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 73 ہزار 543 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 499 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 130 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 457 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 20 ہزار 912 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 413 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 671 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 196 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 97 ہزار 546 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 383 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 725 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 194 اموات اور 1 لاکھ 27 ہزار 464 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 1 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 290 ہے۔ اسلام آباد میں 769 اموات ہوچکیں۔ 78ہزار 942 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 84 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 83 ہے۔ صوبے میں 292 اموات ہوچکیں۔ 24 ہزار 709 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 675 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 621 ہے۔ آزاد کشمیر میں 560 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 494 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 682 جب کہ فعال کیسز 98 ہے۔ گلگت بلتستان میں 108 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 476 مریض صحت یاب ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.