بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 76 مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد: ملک بھر میں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید76مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد21529تک پہنچ گئی ہے جبکہ  گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1303نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے جمعرات کے روز ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ37ہزار434تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ  اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے8 لاکھ71ہزار669مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 44236 تک پہنچ گئی ہے، اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2967تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق  صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں  اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں  پہلے  نمبر پر آگیا ۔

 این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.3فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح93 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1978مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔

این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے اور اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3838تک پہنچ گئی ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2687تک پہنچ گئی ۔ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12093تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 23734تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان1163،آزاد جموں وکشمیر627جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد94رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ96ہزار821 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب3 لاکھ20ہزار723، خیبر پختونخوا127139، اسلام آباد78478، بلوچستان24598،آزاد جموں وکشمیر18437جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد5473تک پہنچ گئی۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 81933تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 35 ہزار162، پنجاب 3 لاکھ 43 ہزار252، سندھ 3 لاکھ 25 ہزار738، بلوچستان 26052، آزاد کشمیر19623اور گلگت بلتستان میں5674افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق  کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں10436افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں5183، خیبر پختونخوا میں4185، اسلام آباد میں768، گلگت بلتستان میں 107، بلوچستان میں291اور آزاد جموں و کشمیر میں559فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے اوراب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ37لاکھ5 ہزار490ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے41824نئے ٹیسٹ کئے گئے۔

این سی اوسی کے مطابق  پاکستان میں کورونا کی ویکسی نیشن  کا عمل جاری ہے اور 18سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسی نیشن مراکز قائم کئے جا چکے ہیں اور ویکسی نیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ویکسی نیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 ، اسلام آباد میں 14 ویکسی نیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں اور آزاد کشمیر میں 25 ، گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن  کے ذریعے ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔

You might also like

Comments are closed.