بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 77 مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد: ملک بھر میں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید77مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 21453تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 1118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے بدھ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ36ہزار131تک پہنچ گئی۔

اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے8 لاکھ69ہزار691 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 44987 تک پہنچ گئی۔

اس وقت ملک میں کورونا وائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد3024تک پہنچ گئی۔ صوبہ پنجاب ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں  پہلے  نمبر پر آگیا ۔

 این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.3فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح92.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2244مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔

این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے  نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3998تک پہنچ گئی ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2767تک پہنچ گئی ۔ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12669تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 23699تک پہنچ گئی، صوبہ بلوچستان1119،آزاد جموں وکشمیر626جبکہ گلگت بلتستان  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد109رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔

 این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ96ہزار247 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب3 لاکھ19ہزار965،خیبر پختونخوا126760،اسلام آباد78338،بلوچستان24551،آزاد جموں وکشمیر18382جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد5448تک پہنچ گئی۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 81871تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 34 ہزار 928، پنجاب 3 لاکھ 43 ہزار31، سندھ 3 لاکھ 25 ہزار110، بلوچستان 25961، آزاد کشمیر19566اور گلگت بلتستان میں5664افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں10397افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں5164، خیبر پختونخوا میں4170، اسلام آباد میں766، گلگت بلتستان میں 107، بلوچستان میں291اور آزاد جموں و کشمیر میں558فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔

این سی او سی کے مطابق  اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ 36 لاکھ 63 ہزار 666 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے43900 نئے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ پاکستان میں کورونا کی ویکسی نیشن  کا عمل جاری ہے اور 18سال یا اس سے  زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

خیال رہے ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسی نیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسی نیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

You might also like

Comments are closed.