بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیئرمین کورونا ٹاسک فورس لیڈی ریڈنگ اسپتال نے احتجاجاً استعفی دے دیا

چیئرمین کورونا ٹاسک فورس لیڈی ریڈنگ اسپتال نے احتجاجاً عہدے سے استعفی دے دیا، ڈاکٹر یاسین نے اپنا استعفی میڈیکل ڈائریکٹر ایل آر ایچ کو بھیج دیا، ڈاکٹر یاسین نے بحیثیت ایچ او ڈی میڈیسن بھی استعفیٰ دے دیا۔

ڈاکٹر یاسین خان کا کہنا ہے کہ میں اپنی خدمات بحیثیت پروفیسر آف میڈیسن جاری رکھوں گا۔

ترجمان کے ایل آر ایچ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسین کے استعفے کے معاملے کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر یاسین کا کورونا ٹیم سے استعفیٰ انتظامی مسئلہ ہے جو جلد حل کرلیا جائے گا۔

ترجمان ایل آر ایچ کا کہنا ہے کہ پروفیسر یاسین خان بحیثیت پروفیسر آف میڈیسن اپنے فرائض پہلے کی طرح سر انجام دیں گے، پشاور کورونا ٹاسک فورس میں سینئر ڈاکٹرز اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسسز، پیرامیڈیکل اسٹاف کو تمام ضروری سامان بلا تعطل فراہم کیاجارہا ہے، سامان کی کمی کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.