بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اگر قرارداد پہلے پیش کردیتے تو قتل و غارت نہ ہوتی، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں اگر قرارداد پہلے پیش کردیتے تو قتل و غارت نہ ہوتی، قومی اسمبلی کا ہر رکن کارروائی میں حصہ لینا چاہ رہا ہے، حکومت ایوان کو بے خبر رکھ کر قرارداد پاس کروانا چاہتی ہے۔

 جیونیوز کے پروگرام’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ معاملہ ریاستی نوعیت کا ہے، ہر کام میں سنجیدگی نظر آنی چاہیے، حکومت کی جانب سے کوئی بریفنگ نہیں دی گئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں ریاستی اداروں کی کیا رائے ہے، جس معاملے کو التوا میں ڈالنا ہو کمیٹی میں بھیجتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ قومی اسمبلی کو بھی حکومت نے مذاق بنادیا ہے، وزیر اعظم کو معاملے سے متعلق بیان دینا چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ریاستی اداروں کے فیصلے انفارمڈ ہونے چاہئیں، قومی اسمبلی اسکول کا ڈیبیٹنگ کلب نہیں، پوری دنیا دیکھتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.