جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سندھ اسمبلی: چلڈرن پروٹیکشن اتھارٹی ترمیمی ایکٹ منظور کرلیا گیا

سندھ اسمبلی نے چلڈرن پروٹیکشن اتھارٹی ترمیمی ایکٹ2021 منظور کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر برائے قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ بتاتے ہوئے میں خوشی محسوس کررہا ہوں کہ سندھ اسمبلی نے چلڈرن پروٹیکشن اتھارٹی ترمیمی ایکٹ2021 منظور کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ یہ نیا قانون بچوں کے تحفظ سے متعلق اہم مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملازمین کو26 اپریل سے30اپریل تک گھرسے کام جاری رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے ، ضرورت پڑنے پر ملازم کو ایک گھنٹے کے نوٹس پر آفس بلا یا جا سکتا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس اہم اقدام کا حصہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ موقع فراہم کرنے پر پیپلز پارٹی قیادت کا شکرگزار ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.