جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

9 مئی کیس: پی ٹی آئی چیئرمین کی بہنوں نے بیان ریکارڈ کروادیے

9 مئی کو جناح ہاؤس اور دیگر سرکاری املاک پر حملے کے کیس میں  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہنیں عظمیٰ خان اور علیمہ خان جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوگئیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان اور…

روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کو مزید 19 برس قید کی سزا

جیل میں قید روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کو مزید 19 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔نوالنی پر دہشتگرد تنظیم قائم کرنے اور اس کی سرگرمیوں کیلئے فنڈنگ کا الزام ہے، نوالنی ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔پیرول خلاف ورزیوں، فراڈ اور توہین عدالت…

توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت ہونے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت ہونے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس سے متعلق دائر 8 اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا جس میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا…

پیمرا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا شدید احتجاج

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا ہے۔مریم اورنگزیب کے سینیٹ میں پیمرا ترمیمی بل پیش کرنے پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو نےپیمرا ترمیمی بل پر…

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر بن گئے

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر بن گئے۔سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں شریک 18 ارکان نے متفقہ طور پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو صدر بنانے کا فیصلہ کیا۔مجلس عاملہ کا اجلاس نائب صدر…

کراچی: اولڈ کلفٹن کی سڑک امام خمینی سے منسوب، شاہراہ کا افتتاح ہوگیا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین عامر عبداللّٰہیان کے ہمراہ شاہراہ امام خمینی کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر اولڈ کلفٹن سڑک کو ایران اور پاکستان کے پرچموں سے سجایا گیا۔اولڈ کلفٹن کی سڑک کو امام…

جج ہمایوں دلاور کے بارے میں تعصب کا شدید تاثر ہے، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا ہے کہ جج ہمایوں دلاور کے بارے میں تعصب کا شدید تاثر ہے۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔توشہ خانہ کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ…

انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کے کرکٹر ایلکس ہیلز نے کرکٹ سے  ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے، تینوں فارمیٹ کے 156 میچوں میں ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ایلکس ہیلز نے کہا…

پاکستان اب مصنوعی الیکشن کو برداشت نہیں کر سکتا، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ 2018 میں سب سے زیادہ مینڈیٹ ایم کیو ایم کا چوری ہوا، پاکستان اب مصنوعی الیکشن کو برداشت نہیں کر سکتا، دو نمبر جمہوریت کی ضرورت نہیں ہے۔کراچی میں…

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 1.30 فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات

ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح 1.30 فیصد بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.83 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ گزشتہ ہفتے 23 اشیا ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں۔ 7…

سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی صدارت چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی صدارت چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے، ایسوسی ایشن کا صدر بننا اعزاز کی بات ہے۔عبد الستار ہاکی اسٹیڈیم میں سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس نائب صدر اولمپئن حنیف خان کی…

فوجی عدالتوں میں سویلینز کیخلاف ٹرائل: 3 اگست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ

ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ نے 3 اگست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے دوبارہ یقین دہانی کروائی کہ گرفتار 102 افراد کا فوجی ٹرائل شروع نہیں ہوا، اٹارنی جنرل…

نیدرلینڈز : سفیر پاکستان سے رائل ڈچ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی ملاقات

نیدر لینڈز میں پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے رائل ڈچ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے این سی بی) کے چیئرمین مسٹر خیڈو لاندھیر سے ملاقات کی۔اس موقع پر سفیر پاکستان نے نیدرلینڈز کے آئندہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر مسٹر لاندھیر کو مبارکباد…

ملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔کراچی جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام…

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کیلئے ایک اور گھناؤنا اقدام

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کے لیے ایک اور گھناؤنا اقدام اُٹھا لیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی حکومت نے غیر کشمیری ہندوؤں کو 22 سو ماہانہ کی معمولی قسط پر مجموعی طور پر ٹوٹل 336 فلیٹ دیے جانےکا منصوبہ…

کسی کو مردم شماری پر شکوک و شہبات نہیں ہونے چاہئیں، مرتضیٰ وہاب

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اب تک مردم شماری کے سرکاری نتائج ہمارے پاس نہیں آئے، جس صوبے کی جتنی آبادی ہے اتنی ہی دکھانی چاہیے، کسی کو مردم شماری پر شکوک و شہبات نہیں ہونے چاہییں، دھرنے چھوڑ دیں کراچی والوں کو کام چاہیے۔نیشنل…

مولانا فضل الرحمٰن دہشتگردی کا بہانہ بنا کر الیکشن سے بھاگنے کے چکر میں ہیں، بیرسٹر محمد علی سیف

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن دہشتگردی کا بہانہ بنا کر الیکشن سے بھاگنے کے چکر میں ہیں۔سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مولانا نے 16 وزراء خیبرپختونخوا کی نگران حکومت میں بٹھا کر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا…

ڈاکٹر عافیہ کے مقدمے کیلئے 18 لاکھ 50 ہزار ڈالر فیس ادا کی گئی، وزارت خارجہ

سینیٹ اجلاس میں وزارتِ خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے تحریری جواب جمع کرا دیا۔وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کے مقدمے کے لیے 18 لاکھ 50 ہزار ڈالرز فیس ادا کی گئی۔علاوہ ازیں چئیرمین کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ…

کاؤنٹر فائنسنگ اتھارٹی قیام کا بل سینیٹ سے منظور

قومی انسداد منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کی روک تھام کیلئے کاؤنٹرفائنسنگ اتھارٹی قیام کابل سینیٹ سے منظور کرلیا گیا۔بل پر سینیٹ میں ووٹنگ ہوئی تو بل کے خلاف 9 اور حق میں 28 ووٹ آئے۔رضا ربانی، طاہربزنجو، کامران مرتضی بل منظوری کے حق میں کھڑے…

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں خصوصی بچوں کیلئے اولمپکس مقابلوں کا انعقاد

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے خصوصی بچوں کے لیے اولمپکس 2023ء کے مقابلوں کا انعقاد کروایا گیا۔خصوصی بچوں کے لیے پہلےاولمپکس میں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، ویٹ لفٹنگ، اور رسہ کشی کے مقابلے کروائے گئے۔ایونٹ میں کرکٹ کا فائنل میرانشاہ…