جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

فیض آباد دھرنا نظرِ ثانی کیس: ایم کیو ایم کی استدعا واپس لینے کی درخواست دائر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے فیض آباد دھرنا کیس میں نظرِ ثانی کی استدعا واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

نظرِ ثانی کی درخواست واپس لینے کی درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ محمود اے شیخ نے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی کی ہدایات پر نظرِثانی پر کارروائی نہیں چاہتے۔

فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر نظرِ ثانی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مختلف سوالات اٹھا دیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انٹیلیجنس بیورو، پیمرا اور وفاقی حکومت نے بھی فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ میں دائر نظرِ ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.