جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

پاکستان عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کریگا

پاکستان کی معاشی ٹیم عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق شیڈول کے تحت عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز 9 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہیں۔

معاشی ٹیم نگراں وزیرِ خزانہ کی سربراہی میں مراکش جائے گی، سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی معاشی ٹیم اتوار کو مراکش پہنچے گی جہاں اس کی ایم ڈی آئی ایم ایف، صدر عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ خزانہ معاشی ٹیم کے ہمراہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بانڈز کی فروخت پر بات کریں گی۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق چینی وزیرِ خزانہ، سعودی وزیرِ خزانہ، موڈیز آفیشل سے بھی ملاقاتوں کا شیڈول طے ہے جبہ سائیڈ لائن ملاقاتوں میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر بات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز 9 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.