جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

دہلی: مبینہ شراب گھوٹالہ، عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ گرفتار

بھارتی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کو دہلی لیکور پالیسی کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتاری سے قبل رہائش گاہ پر سنجے سنگھ سے 9 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے سنگھ کی رہائش گاہ کے باہر عام آدمی پارٹی کے ارکان نے رہنما کی گرفتاری پر حتجاج کیا اور حکمراں جماعت بی جے پی کے خلاف نعرے  لگائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیاسی رہنما کے گھر کے باہر صورت حال قابو کرنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔

دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے رہنما، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروِند کیجریوال نے کہا ہے کہ ایک سال سے ہم مبینہ شراب گھوٹالہ کے بارے میں شور سن رہے ہیں، ایک ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے، ایک پیسہ بھی برآمد نہیں ہوا۔

اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ انتخابات نزدیک ہیں، بی جے پی اپنی شکست محسوس کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سنجے سنگھ کی گرفتاری بی جے پی کی آخری مایوس کن کوشش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.