جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شیلا جیکسن نے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کی اپیل کردی

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے آواز اٹھا دی۔شیلا جیکسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں حد نگاہ تک پانی ہی پانی ہے، سیلاب کا پانی نکلنے میں چھ ماہ سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد امریکی…

پاکستان کیخلاف کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، ڈیوڈ ملان

انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈیوڈ ملان کا کہنا تھا کہ جو پلیئرز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے یہاں آ چکے ہیں وہ دیگر کھلاڑیوں کو اپنے تجربات سے آگاہ کر رہے ہیں، پاکستان کیخلاف کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے…

تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں 6.6 شدت کا زلزلہ

تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ٹائیٹنگ کاؤنٹی میں 7.3 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی…

آرمی چیف کی تعیناتی شہباز شریف لندن میں نواز شریف کے مشورے سے کریں گے، خرم دستگیر

وفاقی وزير خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ شہباز شریف لندن میں نواز شریف کے مشورے سے کریں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جتنی مرضی ملاقاتیں کر…

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان روک لیا، شرجیل انعام میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان روک لیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں امدادی سامان کیلئے وینڈرز کو سندھ حکومت نے ادائیگی کی، مگر پنجاب حکومت نے…

الیکشن فوری کرایا جائے، 15 اکتوبر تک اہم دن ہیں، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن فوری کرایا جائے، 15 اکتوبر تک دن اہم ہیں۔بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس کے بعد فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تین گھنٹے اجلاس چلا،…

بھارتی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے مسلم طالبہ کے داخلے پر پابندی لگادی

بھارت میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ نے ایم فل میں داخلے کے حوالے سے مقالہ جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کیلئے احتجاج کرنے والی ریسرچ اسکالر اور سماجی کارکن صفورہ زرگر پر پر پابندی لگادی۔ خیال رہے کہ یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا…

صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کیخلاف دائر گیس کمپنی کی درخواست مسترد کردی

صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر گیس کمپنی کی درخواست مسترد کر دی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گیس کمپنی نے پشاور کے شہری کو 44 ہزار روپے سے زائد کا بل بلاجواز چارج کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہری کا گیس میٹر فائرنگ کی زد…

پاکستانی عوام اپنی مرضی سے ادویات استعمال نہ کریں، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستانی عوام سے اپنی مرضی سے ادویات استعمال نہ کرنے کی اپیل کردی۔نمائندہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اینٹی بائیوٹکس کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، اینٹی بائیوٹکس کے بے دریغ استعمال سے…

پاکستان اور انگلینڈ کے لاہور میچز کی آن لائن ٹکٹیں فروخت ہوگئیں

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لاہور میچز کی آن لائن ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔پاکستان انگلینڈ  کے درمیان سات  ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، جس کے 4  میچز کراچی اور تین لاہور میں کھیلے جائیں گے۔لاہور میں ہونے والے پاک انگلینڈ سیریز کے…

میرین ٹرٹلز کنزرویشن نے سبز کچھوؤں کے 35 بچے سینڈزپٹ پر آزاد کر دیے

کراچی میں میرین ٹرٹلز کنزرویشن نے سبز کچھوؤں کے 35 بچے سینڈزپٹ پر آزاد کردیے۔انچارج میرین ٹرٹلز یونٹ اشفاق علی میمن نے بتایا کہ رواں سیزن کا یہ کچھوؤں کا دوسرا گروپ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے گروپ میں کچھوؤں کے 65 بچوں کو آزاد کیا گیا…

نواب شاہ میں برساتی پانی سے مگر مچھ نکل آئے

نواب شاہ کے گاؤں یوسف ڈاہری میں برساتی پانی سے مگر مچھ نکل آئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے دو مگر مچھ پکڑ کے وائلڈ لائف کے حوالے کردیے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ برساتی پانی کئی روز سے مختلف علاقوں میں کھڑا ہے، فوری طور پر بارش کے…

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1200 روپے کا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 56 ہزار 200 روپے ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1028 روپے اضافے…