کرکٹ ورلڈ کپ، آج نیدر لینڈز کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا
کرکٹ ورلڈ کپ میں آج نیدر لینڈز کی ٹیم بڑی ٹیموں کو شکست دینے والی افغانستان ٹیم سے مدمقابل ہوگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ لکھنؤ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔سری لنکا کی شکست کا فائدہ پاکستان کو ہوگا کیونکہ وہ بھی…
امریکا میں اسلاموفوبیا کیخلاف حکمت عملی تیار
بائیڈن انتظامیہ نے امریکا میں اسلاموفوبیا کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق انسدادِ اسلاموفوبیا کے لیے کمیونٹی رہنماؤں، وکلاء اور ارکان کانگریس کے ساتھ کام کیا جائے گا، یہ ڈومیسٹک پالیسی کونسل اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کی…
خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کے حکم پر غزہ کی امداد کیلئے مہم کا آغاز
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر غزہ کی امداد کے لیے مہم کا آغاز ہوگیا۔سعودی میڈیا کے مطابق مہم کے پہلے گھنٹے میں 60 ملین ریال سے زائد کے عطیات جمع ہوئے۔سعودی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز خادم…
نگران حکومت کا تصور ناکام ہوچکا، بیرسٹر علی ظفر، ظفر اللّٰہ خان
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر اور مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر ظفراللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کا تصور ناکام ہوچکا ہے نگران حکومت نہیں ہونی چاہیے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا…
اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق نہیں، وہ قابض ہے، روس
روس نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں، وہ قابض ہے۔روس نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اسرائیل کو غزہ میں زمینی کارروائی کا مینڈیٹ دے۔اس موقع پر روس نے بحران خطے میں پھیلنے سے روکنے اور…
اسرائیل ریاستی دہشتگرد ہے، فلسطینی مجاہد اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں درندگی کررہا ہے، یہودی امریکی وزیر خارجہ کہتا ہے امریکا اسرائیل کے ساتھ ہیں، مسلم حکمران بھی کہیں ہم فلسطین کے ساتھ ہیں، اسرائیل ریاستی دہشتگرد…
الیکشن ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے لڑنا ہے، شہباز شریف
سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن ہم نے عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے لڑنا ہے۔شہباز شریف نے گزشتہ روز سابق رکن قومی اسمبلی احسان الحق باجوہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ معیشت بحال اور عوام کو مہنگائی…
امریکی نائب صدر کی برطانیہ آمد، فلسطین کے حق میں مظاہرہ
امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کے برطانیہ پہنچنے پر بڑی تعداد میں شہری فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق کاملا ہیرس کی برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے ملاقات کے دوران بڑی تعداد میں شہری ڈاؤننگ اسٹریٹ…
آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آج پاکستان آئے گا
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن آج پاکستان کے دورے پر آئے گا، وفد دو ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد وزارتِ خزانہ، توانائی سمیت ریگولیٹری اداروں اور اسٹیٹ بینک سے مذاکرات کرے گا۔آئی…
فیصل آباد، طالبات کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد کے علاقے گلبرگ میں طالبات کو ہراساں کرنے والے موٹر سائیکل سوار ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کے خلاف طالبات اور خواتین نے شکایتیں کی تھیں، ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل جامعہ کراچی…
غزہ جدید تاریخ میں صحافیوں کا سب سے بڑا مقتل
غزہ صحافیوں کے لیے جدید تاریخ کا سب سے بڑا مقتل بن گیا، اسرائیل کی وحشیانہ بم باری سے غزہ میں 34 صحافی مارے جا چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس سال جنوری سے اب تک دنیا بھر میں مارے جانے والے صحافیوں کی تعداد 37 ہے۔صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ…
انتخابات کی تاریخ، صدر اور الیکشن کمشنر کے درمیان مشاورت کی اندرونی کہانی
عام انتخابات کی تاریخ پر صدر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے درمیان مشاورت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اور الیکشن کمیشن حکام کی ملاقات میں تاریخ پر اتفاق نہیں ہوسکا تھا، الیکشن کمیشن نے انتخابات…
آئی ایم ایف مشن چیف پہلی سہ ماہی اہداف کے حصول کیلئے حکومتی اقدامات سے خوش
نگراں وزیر خزانہ کی سربراہی میں وزارت خزانہ کے وفد نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) جائزہ مشن سے مذاکرات کیے ہیں۔ اس دوران عالمی مالیاتی ادارے کے مشن چیف نے حکومت کے پہلی سہ ماہی اہداف کے حصول کےلیے اقدامات کو سراہا۔وزارت خزانہ کی…
متحدہ کی صفوں میں اتحاد شہری سندھ کی بقاء کا ضامن ہے، خالد مقبول
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی صفوں میں اتحاد شہری سندھ کی بقاء کا ضامن ہے۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے لیاقت آباد ٹاؤن کا دورہ کیا…
چیف الیکشن کمشنر نے آئینی عہدے پر بیٹھ کر آئین کی خلاف وزری کی، پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے آئینی عہدے پر بیٹھ کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ترجمان تحریک انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 18 ماہ میں سکندر سلطان راجہ نے چار بار آئین کی پامالی کی۔ ایوان صدر کے…
ورلڈکپ: بھارت سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی
آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پاکستان ٹیم اب بھی سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے ہرا کر ورلڈکپ کے سیمی…
محمد شامی 5 وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کرتے کرتے رک گئے، ویڈیو وائرل
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے اپنے تین میچز میں مجموعی طور 14 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔دائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے محمد شامی نے ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں…
نیٹی جیٹی پل پر ڈکیتی، ملزمان 14 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
نیٹی جیٹی پل پر ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان 14 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نجی کمپنی کے 3 ملازمین بینک سے رقم لے کر جارہے تھے تاہم ڈاکو چھین کر لے گئے۔پولیس کے مطابق واقعے کے خلاف درخواست ڈاکس تھانے میں جمع کروادی گئی…
پیپلز پارٹی ملک میں اگلی حکومت بنائے گی، آصف زرداری
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں پارٹی کارکنان و معززین سے ملاقات کی۔ آصف زرداری نے کارکنان سے سیاسی حکمت عملی اور انتخابی مہم پر تبادلہ خیال کیا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک…
مسلمان کم از کم فلسطین کے مسئلے پر ایک ہوجائیں، مصطفیٰ کمال
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ مسلمان کم از کم فلسطین کے مسئلے پر ایک ہوجائیں، یہ فلسطینیوں کا نہیں ہمارا امتحان ہے۔کراچی میں جمعیت علماء اسلام کی طوفان اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے…